مصنوعات کا نام بنانے کا ٹول

اپنی مصنوعات کے لئے یہاں نیچے نام بنائیں

فری ویب سائٹ بنائیں

گو ڈیڈی کا ویب سائٹ بلڈر آپ کو آسانی سے اپنی ویب سائٹ کو ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹولز کے ذریعے ویب سائٹ بنانے اور کسٹمائز کرنے کی سہولت دیتا ہے

مزید جانئیےمفت شروع کیجئےکوئی کریڈٹ کارڈ نہیں درکار

آپ کے بزنس کی زبردست شروعات کے لئے پریمئم نام

برانڈنگ کے ماہرین اور پروفیشنل ڈیزائنرز کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔

مزید پریمئم نام دیکھنے کے لئے وزٹ کیجئے .Domainify

آپ کی مصنوعات کو نام دینے کے لئے مکمل رہنمائی

ہیلو، میں ایشلے (برانڈنگ ایکسپرٹ) ہوں اور میں آپ کی رہنمائی کروں گی کہ ایک مصنوعہ کا پرفیکٹ نام کیسے رکھا جائے۔

آپ کی پروڈکٹ کا نام رکھنا اتنا اہم کیوں ہے؟ مثالی مصنوعات کا نام فروخت بڑھانے میں مدد کرے، اس سے کہیں زیادہ، یہ آپ کے برانڈ کی ترقی اور بڑھوتری کرے گا۔ یہ تخلیقی عمل اور تفصیلات کی وضاحت کا ایک موقع ہے جو آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ کو اپنی جانب کھینچتا ہے اور اس میں شامل کرتا ہے، بیک وقت توجہ مبذول کرانے اور مثبت جذباتی ردعمل پیدا کرنے کے لئے۔ ایک اچھا پروڈکٹ کا نام سب سے اہم معلوماتی ہونا چاہئیے اور کسی نہ کسی طرح اس کو آپ کی برانڈ کی شناخت کے پیچھے چھپی شخصیت کو ظاہر کرنا چاہئے۔

اگرچہ ایک سادہ نام، برانڈ کی نشوونما کے بہت سارے امکانات سے محروم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک لگژری چاکلیٹ کمپنی اپنی چاکلیٹ کا نام کچھ ایسے رکھ سکتی ہے، جیسا کہ ، ’ڈبل ڈارک‘، لیکن اگر اس نے اس کا نام ’رات سے زیادہ تاریک‘ رکھ دیا تو، یہ زیادہ دلکش نہیں ہوگا؟ یہ اب بھی وضاحتی قسم کا ہے، لیکن اس میں مزید دلچسپ مفہوم ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ان کی مصنوعات کے بارے میں بھی کچھ مختلف، پراسرار، سنسنی خیز ہے۔ وہ کمپنیاں جو یہ کام اچھی طرح کرتی ہیں، یہ وہ ہوتی ہیں جو اپنے پروڈکٹ کے ناموں کےاچھے اور تخلیقی انداز سے سوچتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کو وفادار اور بار بار آنے والے صارفین بنانے میں آسانی ہوتی ہے۔
یہ پراڈکٹ کے نام کی رہنمائی آپ کو نہ صرف نام سے کہیں بڑھ کر سوچنے میں مدد فراہم کرے گی، بلکہ ہم آپ کے برانڈنگ کے مقاصد، ٹارگٹ مارکیٹ، عوامی دلچسپی ، حریفوں کے ناموں کا تجزیہ، ذہنی خیالات اور مصنوعات کے ناموں کے بارے میں سوچنے میں مدد اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

Generating business name ideas

پروڈکٹ کاایک زبردست نام کیسے بنایا جائے؟

ایک زبردست پروڈکٹ کے نام کے لئے بہت سارے پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذیل میں ہم نے ہر اس چیز کو بیان کیا ہے جسے آپ کو اس عمل کےدوران آپ جاننا چاہئیے۔

سب سے پہلے، آپ کی بنیادی فکر یہ ہونی چاہئے کہ وہ نام آپ کی مصنوعات کو بیچنے کے قابل ہو۔ یہ سمجھنے کے لئے کہ آیا کیا آپ کا پروڈکٹ کا نام ایسا ہے جس سے آپ کو اپنے ہدف کے سامعین کے تک پہنچ سکتے ہیں؟ اور پھر آپ اپنے آپ سے پوچھیں: کیا یہ نام سب سے مختلف ہے؟ اگر آپ کا نام سب سے مختلف ہے، اس کی خاص یوزر سیلنگ پروپوزیشن ہے، اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پراڈکٹ مختلف ہو، تو پروڈکٹ کا نام رکھتے وقت اس بات پر مرکوز رہیں جو اسے خاص بنائے۔

کیا اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ پراڈکٹ کیا ہے، کیا کرتی ہے، یا اس کا آپ کی پچھلی پراڈکٹس اور آپ کے برانڈ سے کیا تعلق ہے؟ جب کسی صارف کا کچھ خریدنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تو وہ جان سکتا ہے کہ یہ کیا ہے۔ اگر آپ مکمل طور پر بے ترتیب سے نام کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو لوگوں کو اسے خریدنے کی اطلاع دینے اور راضی کرنے کے اپنے برانڈ کی شناخت پر انحصار کرنا ہوگا۔ اگر آپ ایک بڑا برانڈ ہے جو کاریں یا کمپیوٹر بناتا ہے، جیسے فورڈ، یا ایچ پی،تو یہ اتنا زیادہ مسئلہ نہیں ہے، لیکن اگر آپ کا برانڈ چھوٹا ہے، اور لوگوں کا آپ کے برانڈ سے پہلا سامنا آپ کی پراڈکٹ کے نام سے ہو گا، تو تب آپ کو دلکش، معلوماتی نام رکھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

کیا یہ ابھی بھی آپ کے برانڈ کے اعتماد کے دائرے میں ہے؟ پروڈکٹ کو آپ کے برانڈ کی شناخت کو فروغ دینے اور بنانے کے لئے بیک وقت کام کرنا چاہئے، اور اس طرح سے برانڈ کے اعتماد اور وفاداری کو یقینی بنائیں جو آپ کے کاروبار کو بڑھنے اور آئندہ کی مصنوعات کو فروخت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Shortlisting business name ideas

پراڈکت کے نام اور بزنس کے نام میں فرق

کاروباری نام اور پراڈکٹ کے نام کو ہم آہنگ ہونا چاہئے، مطلب کہ دونوں کو مل کر ایک دوسرے کا پروفائل بنانے میں مددگار ہونا چاہئے۔

کچھ دلچسپ مثالیں موجود ہیں جہاں یہ سب اتنا موثر انداز میں کیا جاتا ہے کہ مصنوعات اور برانڈ کے مابین حدود تقریباً لازم و ملزوم ہیں۔ مثال کے طور پر گوگل۔ برانڈ، کاروبار، گوگل ہے۔ ان کا مرکزی پروڈکٹ گوگل کروم ہے۔ تاہم ، گوگل محض کروم سے کہیں زیادہ کام کرتا ہے، وہ دوسرے بہت سے مختلف پروڈکٹس چلاتا ہے: گوگل ایڈورڈز، گوگل ڈاکس، گوگل اینالیٹکس، گوگل میپس، جی میل۔ گوگل برانڈ کے نام تلے کام کرنے والی یہ تمام مصنوعات ہیں۔

تاہم، ایک پروڈکٹ کے نام اور کاروباری نام کے مابین واضح فرق ہے۔ کسی پروڈکٹ کا نام زیادہ معلوماتی ہونا چاہئے، اسے پروڈکٹ کو فروخت کرنے پر مرکوز ہونا چاہئے، جبکہ برانڈ کی شناخت پر عمل پیرا ہونا اور اس کا مددگار ہونا بھی لازم ہے۔ تاہم کاروبار کا نام ایک برانڈ ہے جو صارفین کے تاثرات، توقعات اور تجربات کے ذریعہ بنایا جاتا ہے جس میں ایک برانڈ کی چھت تلے کے تحت تمام مصنوعات یا خدمات کو فراہم یا جاتا ہے۔

گوگل مختصر، برانڈ بننے کے قابل نام ہے۔ اس کا کوئی حقیقی معنی نہیں ہے، لیکن اس کا تعلق برانڈ کے خیال سے ہے، یہ نام گوگول سے لیا گیا ہے ، جو دوسرا بڑا نمبر ہے۔ ان کی پراڈکٹ میپس، مثال کے طور پر، ان کی مصنوعات کے کام کی وضاحت کرتا ہے۔

Getting feedback on business name ideas

پراڈکٹ کا نام تبدیل کرنا

جب آپ اپنی پراڈکٹ کو تیار کریں گے تو آپ نئے ورژن جاری کریں گے اور آپ کو دو بنیادی حکمت عملیوں میں سے ایک کا چناؤ کرنا ہو گا جب آپ اس کا نام منتخب کریں گے۔

پہلی بات، اسی نام کے ساتھ منسلک رہیں۔ کار کمپنیاں یہ کام اکثر کرتی ہیں، مثال کے طور پر فورڈ فوکس بہت ساری مختلف شکلوں میں آتی ہے۔ اس نے اپنا آغاز ایک بنیادی ہیچ بیک کی حیثیت سے شروع کیا، لیکن اب گلی کوچوں میں سپورٹس کار سے لے کر سیڈان تک سب گاڑیاں موجود ہیں۔

دوسری حکمت عملی اپنے نئے ورژن کے لئے بالکل نئے نام کے ساتھ آنا ہے۔ نینٹینڈو Wii ایک عمدہ مثال ہے جو اس سے پہلے N64 اور گیم کیوب کے نام سے تھا۔
جب صارفین نام کا تسلسل دیکھتے ہیں تو وہ توقع کرتے ہیں کہ پروڈکٹ پچھلے ماڈل کی طرح ہوگی۔ تازہ ترین فورڈ فوکس مندرجہ ذیل لاحقوں کے ساتھ آتی ہے: SEL ، ٹائٹینیم ، RS ، Se Sedan۔ ان میں سے ہر ایک لاحقہ مصنوعات کے مابین معمولی تبدیلیوں اور تنوّع کی نشاندہی کرتا ہے۔ نام کا تسلسل معیار کی ضمانت ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو توقع ہوتی ہے کہ پراڈکٹ میں بہتر خصوصیات ہوں گی۔

جب کوئی صارف نیا نام دیکھتا ہے تو وہ بالکل نئی خصوصیات کے ساتھ بالکل نئے اور مختلف پراڈکٹ کی توقع کرتا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ مصنوعات پچھلی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں، تاہم، یہ زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہیں، مثال کے طور پر یہ زیادہ اعلی معیار کی ہو، یا صارف کا اس سے زیادہ اطمینان بخش تجربہ ہو۔

مثال کے طور پر پلے اسٹیشن، اپنے برانڈ کے نام کا تسلسل رکھے ہوئے ہے۔ لوگ کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ ایسی مصنوعات کی توقع کرتے ہیں جو بڑی حد تک ایک جیسی ہوں، لیکن بہتر ہوں۔ اس کے مقابلے میں نینٹینڈو نے مختلف ناموں کے ساتھ مختلف کنسولز جاری کیے ہیں۔ ہر کنسول کا نیا نام ہے، جیسے۔ این 64 کے مقابلے میں Wii کا مطلب یہ ہے کہ لوگ صارف کے لحاظ سے مکمل طور پر مختلف تجربات کی توقع کرتے ہیں، جو انہیں محسوس ہوتے ہیں۔ نام کی یہ تبدیلی پرانے کنسولز کی مکمل اور ڈرامائی رخصتی کا اشارہ کرتی ہے۔

کسی پراڈکٹ کا نام رکھنے کے 10 بہترین طریقے

اس سیکشن میں آپ کو میں آپ کی پراڈکٹ کا نام رکھنے کے لئے چند تجاویز اور طریقے بتاؤں گی۔

  • 1۔ پراڈکٹ کی وضاحت کیجئے:کسی پراڈکٹ کو نام دینے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے کوئی ایسا نام دیا جائے جو اس کی وضاحت کرتا ہو کہ پروڈکٹ کیا کرتی ہے۔ کچھ کمپنیوں نے یہ کام اتنے اچھے انداز میں کرتی ہیں کہ ان کے نام ان کی مصنوعات کی وجہ سے مشہور ہوجاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، ببل ریپس “سییلڈ ایئر کمپنی” کی ایجاد تھی ، اور یہ ان کے ذریعہ ایک تجارتی نشان بن چکا ہے۔ جیٹ سکائی ایک اور نام ہے۔ یہ دراصل برانڈڈ نام ہے، اگر یہ کاواساکی ہیوی انڈسٹریز نے نہیں بنایا ہے، تو یہ دراصل ایک ذاتی واٹر کرافٹ ہے۔
  • 2۔ اس کے ہجے کرنا اور بولنا آسان ہو: اگر کسی پراڈکٹ کے ہجے کرنا مشکل ہو تو اسےآن لائن تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ اور اس طرح بہت سارے لوگ مصنوعات نہیں خرید پاتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس پر غور کریں، تحقیق کریں اور پھر خریداری کریں۔ تاہم، اگر وہ یہ نہ جان سکیں کہ کس طرح نام کی ہجے کرنے ہیں تو وہ اسے آن لائن نہیں دیکھ پائیں گے، اور اس طرح وہ اسے نہیں خرید پائیں گے۔ اسی طرح، اگر اس کا نام بولنا مشکل ہو، تو وہ اس کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتا پائیں گے، لہذا آپ اپنی مصنوعات کی لوگوں کے ذریعے تشہیر سے محروم ہو جائیں گے۔
  • 3. ایک مرکب لفظ بنائیں: اپنی مصنوع سے متعلق دو الفاظ ملا کر آپ تخلیقی انوکھا مرکب لفظ تشکیل دے سکتے ہیں جو پُرکشش اور درست طریقے سے آپ کی پراڈکٹ کی نمائندگی کرے۔ اس کی ایک بہت بڑی مثال Minipresso، از Wacaco ہے۔ Minipresso ایک چھوٹی ہاتھ سے چلنے والی مشین یسپریسو مشین ہے۔ نام میں منی اور ایسپریسو کے الفاظ شامل ہیں۔
  • 4. اسے یاد رکھنے کے قابل بنائیں: طویل نام یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ایک ایسی پراڈکٹ جسے ہر کوئی بھول جاتا ہے وہ فروخت نہیں ہو گا اور ساتھ ہی ایسی مصنوعات جو لوگوں کی توجہ فوری طور پر اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور ان کے ذہنوں میں رہ جاتی ہے۔ یاد رکھا جانے والا نام بنانے کے لئے کچھ تکنیکس ہیں، جیسے الاٹریشن کا استعمال کرنا۔ پے پال اس کی ایک عمدہ مثال ہے۔ ہمارے دماغ میں چلنے والی موزوں آواز “پی” کی تخصیص۔ پے پال کے بہت سے مختلف متبادل ہیں، تاہم ان میں سے کچھ آپ کے ذہن میں ایسے ہی رہتے ہیں۔ یہ ایک وضاحتی نام بھی ہے، جو آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ خدمت کیا ہے، یہ ادائیگیوں کو آسان اور دوستانہ بنا دیتا ہے۔
  • 5. استعاراتی طور پر سوچیں: آپ کی پراڈکٹ کی وضاحت کرنے والا ایک انوکھا نام حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے جب تک کہ آپ کی مصنوعات مکمل طور پر انوکھی نہ ہوں۔ اس کے بارے میں سوچئے کہ آپ استعاراتی طور پر اپنی پراڈکٹ کو کس طرح بیان کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر Ford Mustang۔ مستنگ امریکی مغرب کا ایک تیز آزاد گھومنے والا گھوڑا ہے۔ اپنی گاڑی کو مستنگ کا نام دے کر، فورڈ والے اس لفظ کے جوہر کو اپنی تحویل میں لے رہے ہیں اور استعاراتی تعلق کے ذریعہ اسے اپنی مصنوعات سے منسلک کررہے ہیں۔
  • 6. مخففات: مختصر پراڈکٹ کا وضاحتی نام مختصر اور یاد رکھا جانے والا بنانے کے لئے مخفف ایک بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔ تاہم ، آپ کو اس سے تھوڑا محتاط رہنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کو مخفف بنا کر آپ اسے یاد رکھنا ناممکن نہیں بنائیں گے۔ مثال کے طور پر ، کوئی بھی RDPEF جیسے مخفف یاد نہیں کرے گا۔ اس کو مختصر رکھیں ، اور ترجیحا اس کو تفریحی بنائیں جیسے غیر لفظی آواز جس میں ABBA لگے۔
  • 7. ایک فعل کا استعمال کرنا: اپنی پراڈکٹ کی وضاحت کے لئے ایک فعل استعمال کرنے سے اسے یادگار بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ افعال کے لئے پراڈکٹس کا USP بیان کرنے کے لئے ان کو آسانی سے یاد رکھے جانے کے قابل بنانا۔ آپ اپنے پروڈکٹ کا نام ایک فعل میں تبدیل کرکے، اس چیز سے الٹ بھی کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر، گوگل، انٹرنیٹ تلاش کرنے کا “فعل” بن گیا ہے۔ یہ ایسے پروڈکٹ کے نام کے ساتھ سب سے بہتر کام کرتا ہے جس کا پہلے سے معنی نہیں تھا۔ اسکائپ یا شازم کے بارے میں بھی سوچیں۔
  • 8. لوگوں کے جذباتی جوابات کے بارے میں بھی سوچیں: پروڈکٹ کا ایک اچھا نام صارفین میں جذباتی ردعمل پیدا کرے گا۔ مثال کے طور پر Huggies. یہ Diapers ہیں، لیکن نام سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ نام ایک مثبت جذباتی ردعمل پیدا کرتا ہے۔ زیادہ تر لوگ گلے لگانا پسند کرتے ہی ، لوگ پیاری چیزوں کو گلے لگانا پسند کرتے ہیں جیسے بچوں کو۔ یہ نام ایک خوبصورت دوست جیسی مصنوعات کا نام بنانے میں مدد کرتا ہے۔
  • 9. اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کے بارے میں سوچیں: آپ کے ہدف کے صارفین کون ہیں؟ وہ آپ کی مصنوعات کو کیوں خرید رہے ہیں؟ سوچیں کہ آپ کی ہدف مارکیٹ کے افراد کیا خریدنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کسی خاص آبادی کے لئے ذہن بنا رہے ہیں تو آپ کے پاس شائد کوئی ہوشیار سانام ہونا چاہئے جو ان کو اپنی جانب کھینچے گا۔ مثال کے طور پر ، Neospectra ایک microspectrometry پروڈکٹ ہے جس کا مقصد بڑے کاروباروں کی سائنسی ترقی کے شعبوں سے ہے۔ یہ نام سائنسی ہے اور اس کا تعلق یو ایس پی سے ہے۔ اس پروڈکٹ کے نام کو B2C سامعین کو کشش دلانے کرنے کا بہت کم امکان ہے۔ اگر آپ کر سکتے ہیں تو، ممکنہ صارفین سے پراڈکٹ کے نام کے نظریات پر رائے لینے کی کوشش کریں۔
  • 10. نام کو ٹیسٹ کریں: نام کو سیاق و سباق میں رکھیں۔ اس سے ہمارا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر، یا آپ کے کیٹلاگ میں یہ کیا نظر آتا ہے۔ کیا یہ آپ کی برانڈنگ کے ساتھ فٹ ہے یا عجیب و غریب لگتا ہے؟ اسے ایک جملے میں اونچی آواز میں بولیں۔ کیا یہ ٹھیک اور صحیح محسوس ہوتا ہے؟

پراڈکٹ کے نام کے لئے حوصلہ افزائی

کیا آپ کو اپنی پراڈکٹ کے لئے
پرفیکٹ نام رکھنے میں ابھی بھی مدد کی ضرورت ہے؟ ہم آپ کی اس سلسلے میں مسلسل رہنمائی کے لئے مزید آئیڈیاز دیتے ہیں۔

کاغذ کی ایک شیٹ لیں اور مطلوبہ الفاظ اور آئیڈیاز کی ایک فہرست بنائیں جو آپ کی مصنوعات کے بارے میں سوچتے وقت آپ کے ذہن میں آتے ہیں۔ ان الفاظ اور جملوں کو کیٹیگری کے لحاظ سے ترتیب دیں۔ پھر گوگل پر کچھ سرچ کریں۔ متعلقہ مطلوبہ الفاظ اور آئیڈیاز کی فہرست تشکیل دے کر مترادفات، ملتے جلتے الفاظ اور دلچسپ محاورے تلاش کریں۔

جب آپ کے پاس فہرست موجود ہو تو اس آرٹیکل کے سب سے اوپر سیکشن-10 میں دی گئی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے الفاظ اور آئیڈیاز کو یکجا کریں۔ ہمارا کاروبار کا نام بنانے کا ٹول استعمال کریں اوراپنی پراکٹ کے نام کے ہزاروں خیالات دیکھیں۔ محض مطلوبہ الفاظ میں ٹائپ کریں اور یہ خود بخود ہزاروں نام کے مجموعے تیار کرے گا

مثال کے طور پر ، اگر آپ باغبانی کے آلے کی کمپنی ہیں اور آپ ایک نئی پروڈکٹ جاری کرنا چاہ رہے ہیں جو ایک قسم کا پتے اڑانے والا آلا ہے تو آپ کی فہرست کچھ اس طرح :سے شروع ہوگی

Leaf

Blower

Garden

Flower

Gardening

Yard

Work

Grass

Flower

Clear

Deleaf

Declutter

Easy Leaf

ٹریڈ مارکس چیک کرنا اور رجسٹر کرنا

جب آپ نے کسی نام کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ اس پراڈکٹ کے نام کے لئے ٹریڈ مارک رجسٹر کرنا چاہیں گے۔ اس سے لوگوں کو اپنے آئیڈیا کی کاپی کرنے اور اپنے کاروبار کو چوری کرنے سے روک سکیں گے۔

  • سب سے پہلے آپ کو ٹریڈ مارک چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ویب میں تلاش کرے گا اور چیک کرے گا کہ کسی نے پہلے ہی اس نام کو رجسٹر تو نہیں کیا ہوا۔

    اگر یہ نام کسی پاس ہے تو بدقسمتی سے آپ کو اپنی پراڈکٹ کے لئے کوئی دوسرا پسندیدہ نام منتخب کرنا پڑے گا۔

    آپ ٹریڈ مارک ڈیٹا بیس کو چیک کرسکتے ہیں، اور اپنے لئے رجسٹریشن کرسکتے ہیں اگر یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہے تو یہاں USPTO کے ساتھ مفت ہے، یا اگر آپ یورپ میں ہیں تو EUIPO کے ساتھ۔

    آن لائن ٹریڈ مارک رجسٹریشن لاگت 275$ اور 325$ کے درمیان ہوتی ہے اور عام طور پر جواب ملنے میں 6 ماہ تک کا وقت لگتا ہے، جتنی جلدی ممکن ہو رجسٹریشن آپ کے مفاد میں ہے۔ وہ مصنوعات سے متعلق معلومات، پہلی دفعہ استعمال کی تاریخ اور ان مخصوص ڈیزائنوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں، جن کی آپ حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

    اگر آپ واقعی میں غیر یقینی ہیں، یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے تجارتی نشان کے مقابلہ میں کوئی ہوسکتا ہے تو، اس عمل سے متعلق مشورے کے لئے آپ پہلے کسی مناسب وکیل سے بات کرسکتے ہیں۔

  • ہمارے بزنس کا نام بنانے کے ٹول کے ذریعے ایک منفرد کاروباری نام بنائیں!

    Share your business name ideas
    guest
    0 Comments